لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی کاؤنٹی سرے میں ڈپٹی پولیس کمشنر ایلی ویسی تھامسن نے مسلم کمیونٹی سے ہم آہنگی کیلئے رمضان کے روزے رکھنا شروع کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر عقائد کو سمجھنے سے ایک مہربان دنیا تشکیل پا سکتی ہے۔ روزہ رکھنا آسان نہیں۔ امید ہے کہ میرے روزے رکھنے سے مسلم کمیونٹی کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا۔