مقبوضہ غزہ (این این آئی)غزہ میں اسرائیلی بمباری سے کئی خاندان اجڑ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں سیکڑوں بچے یتیم ہوگئے جبکہ کچھ بچے تنہا رہ گئے۔اپنے والدین اور بھائی کو کھونے والے غزہ کے محمد نامی بچے کی ایک انٹرویو کے دوران آواز بھر آئی ۔بچے نے کہا کہ رمضان بالکل اچھا نہیں گزر رہا۔ 29 اکتوبر کو والد نے قریبی اسٹور سے میگی لانے بھیجا اس دوران علاقے پر اسرائیلی بمباری ہوئی اور علاقہ قابل شناخت نہ رہا۔بچے نے کہا کہ والدین اسپتال میں کفن میں ملے، بھائی کو اجتمائی قبر میں دفن کیا گیا، خواہش ہے کہ والدین واپس آجائیں۔