یمن میں 2 بحری جہازوں پر حملے کی اطلاعات

عدن(نیٹ نیوز) یمن کے ساحلی شہر عدن کی بندرگاہ کے نزدیک میزائل حملہ کیا گیا ، یہ 24 گھنٹوں کے دوران بحری جہازوں پر کیا گیا دوسرا حملہ تھا۔ سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ان تازہ حملوں کی تاحال کسی گروہ یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی، البتہ یہ بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بنانے کی حوثی مہم کے ساتھ جڑا ہوا واقعہ نظر آتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن