دریائے سندھ میں پانی کی آمد 19 ہزار 200 کیوسک ہو گئی

Apr 08, 2024

 اسلام آباد (این این آئی)واپڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد 19 ہزار 200 اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے۔واپڈا کے ترجمان کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی آمد 33 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد51 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 41  کیوسک ہزار، دریائے چناب میں پانی کی آمد11 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسک ہے۔واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 18 ہزار 800 کیوسک ہے۔واپڈا کے ترجمان کے مطابق تربیلا، منگلا اورچشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 88 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں  4 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں 2 لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

مزیدخبریں