لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق سپیکر اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے بھارتی وزیر داخلہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھن کے پاکستان میں دہشت گردی کے اعترافی بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ راج ناتھ کا اشتعال انگیز بیان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا بین ثبوت ہے کہ بی جے پی کی مودی حکومت آئندہ الیکشن میں بد ترین شکست کے خوف میں مبتلا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت بھارتی وزیر دفاع کے اعترافی بیان پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے۔ راجہ پرویز اشرف نے زور دیکر کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی ابھی نندنوں کو سبق سکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ بھارتی وزیر کے زہر آلود اعتراف کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھائے۔