لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں27ویں روزے کو بھی دکانداروں پرچون سطح پر سرکاری نرخ نامے کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین کو ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول 85سے 90روپے میں فروخت کیا جس کی سرکاری قیمت 58روپے مقرر تھی۔ اسی طرح آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 50روپے کی بجائے70روپے، پیاز درجہ اول205روپے کی بجائے300،پیاز درجہ دوم 170کی بجائے240،ٹماٹر درجہ اول160کی بجائے200سے220روپے،ٹماٹر درجہ دوم145کی بجائے170 سے 180روپے،لہسن دیسی265روپے کی بجائے370،لہسن ہرنائی430کی بجائے550،لہسن چائنہ615روپے کی بجائے700،ادرک تھائی لینڈ630روپے کی بجائے830،ادرک چائنہ595کی بجائے760،کھیرا فارمی35روپے کی بجائے60،میتھی45کی بجائے70روپے،بینگن75کی بجائے90،بند گوبھی85کی بجائے110،پھول گوبھی28کی بجائے80،شملہ مرچ150کی بجائے200،شلجم 33روپے کی بجائے45روپے،مٹر90کی بجائے150،کریلا 160کی بجائے 230،کچنار 270کی بجائے320،سبز مرچ درجہ اول150کی بجائے280،لیموں چائنہ170کی بجائے270،مونگرے105کی بجائے120،مولی14کی بجائے40روپے،پالک فارمی23روپے کی بجائے40روپے،گاجر چائنہ70کی بجائے100روپے، گاجر دیسی50کی بجائے70روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب گاچہ درجہ اول220کی بجائے260،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول320کی بجائے400،سیب سفید درجہ اول155روپے کی بجائے230روپے،کیلا درجہ اول درجن 190کی بجائے250،کیلا درجہ دوم درجن140کی بجائے170، امرود درجہ اول190کی بجائے220،انار قندھاری350کی بجائے560،مسمی درجہ اول درجن135کی بجائے190 سے 200،کینو درجہ اول درجن260کی بجائے300سے320روپے،کینو درجہ دوم درجن185کی بجائے250، خربوزہ درجہ اول 170کی بجائے210روپے، خربوزہ درجہ دوم100 کی بجائے 150 سے 160روپے، سٹرابری درجہ اول125کی بجائے170، سٹرابری درجہ دوم85کی بجائے100 روپے اور کھجور ایرانی 480 روپے کی بجائے600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔
27 ویں روزے، 58 والا آلو 90 روپے میں فروخت، نرخ نامے کی کھلی خلاف ورزی
Apr 08, 2024