حیدرآباد میں گٹر لائن کی صفائی کرتے 2 افراد دم گھٹنے سے ہلاک

حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) گٹر لائن کی صفائی کے لئے اترے دو افراد دم گھٹنے سے چل بسے۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے سائٹ ایریا میں دونوں افراد گٹر لائن کی صفائی کے لئے اترے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ بظاہر دونوں کی موت گٹر لائن میں دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے دونوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن