میاں چنوں: زہریلا کھانا کھانے سے  خاندان کے 3 افراد کی حالت غیر

میاں چنوں (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) زہریلا کھانا کھانے سے ڈباں والی بھینی کے ایک خاندان کے تین افراد کی حالت غیر ریسکیو 1122 نے متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ افراد کی شناخت انور، بیٹا نعمان علی جبکہ بیٹی کی شناخت میمونہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں متاثرہ کے معدے واش کر دیئے گئے ہیں اور ان کی صحت بہتر ہے۔

ای پیپر دی نیشن