مخیرحضرات مستحقین کو عیدکی خوشیوں میں شامل کریں ،ملک وقار احمد عوان 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی14کے نائب صدر ملک وقار احمد عوان نے کہا ہے کہ عیدالفطرکی آمد آمد ہے ایسے میں مخیرحضرات کافرض بنتا ہے کہ وہ مستحقین کو عیدکی خوشیوں میں شامل کریں اسکابہترین طریقہ یہی ہے کہ زکوا،فطرانہ ایسے لوگوںکودیاجائے جو حقیقی معنوں میں اس کے مستحق ہیں اس کیساتھ کوشش کی جائے جس مستحق کی مددکی جائے اس کی عزت نفس کو ٹھیس نہ پہنچے ،اللہ تعالی سے دعاہے کہ ماہ رمضان المبارک کی برکتوں سے ملک میں امن و خوشحالی آئے عام لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدافرمائے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزنزد چھتی مسجد محلہ زمینداراں چوہڑہڑپال راولپنڈی میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن