عیدالفطر کی آمد، بزرگ، خواتین اور بچے قبرستان پہنچ گئے،قبروں کی صفائی

راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹر) عیدالفطر کے موقع پر بزرگ، خواتین اور بچے اپنے والدین اور دیگر رشتہ داروں کو یاد کرنے کے لیے قبرستانوں میں پہنچنے لگے، قبرستانوں کے باہرپھولوں کی پتیاں، رنگ برنگی مالا، پھولوں سے بنی قبروں پر چڑھانے کیلئے چادریں فروخت کررہے ہیں، سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے، عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد قبرستانوں کا رخ کرتی ہے کیونکہ ان کے بزرگ، خواتین، بچوں، والدین کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں، قبروں کو صاف کیا جا تا ہے پانی سے دھویا جاتا ہے قبر کے ارد گرد گھاس وغیرہ کو ختم کرتے ہیں، اپنے پیاروں کی قبروں پر گلاب کے پھول، پھولوں کی پتیاں، پھولوں کی بنی مخصوص چادریں چڑھائی جاتی ہیں، مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی دعا کی جاتی ہے، کچھ لوگ گھروں سے ہی قرآن پاک لے کر جاتے ہیں اور تلاوت کی جاتی ہے مرحومین کے درجات بلندی کیلئے دعائیں کی جا تی ہیں،رپورٹ کے مطابق قبرستانوں کے باہر گلاب کے پھولوں کی پتیاں فروخت کرنے والوں کے سٹال لگا دیئے جاتے ہیں، جہاں پر اس وقت مالا 100روپے سے 500روپے، اگر بتی کا ایک پیکٹ 30روپے سے 250روپے، عرق گلاب کی بوتلیں 80روپے سے200روپے، گلاب کے پھولوں کی پتیاں 250روپے سے350روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں، اسی طرح قبروں پر باجرہ، دالیں بھی رکھی جاتی ہیں اور پرندوں کیلئے پینے کے پانی کیلئے مٹی سے تیار کی گئی پلیٹیں رکھی جا تی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن