جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 90 افراد ہلاک اور 25 افراد لاپتا ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق کشتی واقعے میں ڈوبنے والے 5 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق کشتی پر 130 سے زائد افراد سوار تھے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔حکام کے مطابق نمپولا صوبے کے ساحلی علاقے لونگا سے روانہ ہوکر موزمبیق جزیرے کی طرف جاتے ہوئے کشتی کو حادثہ پیش آیا، کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا۔حادثے کا شکار کشتی ماہی گیری کیلئے استعمال ہونے والی کشتی تھی تاہم اسے غیرمناسب طریقے سے مسافر بردار کشتی میں تبدیل کر کے استعمال کیا جا رہا تھا۔حکام نے بتایا کہ گزشتہ برس جنوری سے جنوبی افریقی ملکوں میں پھیلی ہوئی ہیضے کی وبا سے موزمبیق کا صوبہ نمپولا بھی شدید متاثر ہوا ہے، ہیضے کی وبا سے بچنے کیلئے لوگ مین لینڈ سے نکل کر جزیرے پر پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
موزمبیق میں کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک، 25 سے زائد لاپتا
Apr 08, 2024 | 13:16