بھارت عالمی دہشت گردکاروپ دھارچکا،جمعیت علماء اہل حدیث 

اسلام آباد(خبرنگار)راج ناتھ سنگھ نے اعتراف کرلیاکہ بھارت ایک دہشت گردریاست ہے ،پاکستان کے اندردہشت گردی کے اعتراف نے بھارت کے سیکولرچہرے سے نقاب اتاردیاہے بھارت عالمی دہشت گردکاروپ دھارچکاہے ،انڈیاکی دہشت گردی کینیڈ،برطانیہ سے لے کرمقبوکشمیرتک پھیلی ہوئی ہے ،عالمی برداری بھارتی وزیردفاع کے اعتراف کانوٹس لے مودی پاکستان مخالف بیانیہ بناکرالیکشن لڑناچاہتاہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیںبھی ماورائے عدالت قتل عام کررہاہے مقبوضہ کشمیرمیں ہرروزظلم کی نئی داستان رقم ہورہی ہے ان خیالات کااظہارجمعیت علماء اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگررہنمائوں حاجی عبدالغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثناء اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ عبدالباسط ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے بارے میں برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کی تصدیق کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...