راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حکیم محمد سعیدشہید کی انسانی فلاح وبہبود کے لئے قائم کردہ ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام حسب ِ روایت امسال بھی رمضان المبارک میں ملک بھر میں ہزاروں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں راولپنڈی اسلام آباد کے پسماندہ علاقوں اور کچی آبادیوں میں رہائش پذیر مستحقین میں 675 راشن کے بیگز تقسیم کئے گئے۔