راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)ترجمان اہل سنت علمائے دیو بند قاری ولی الرحمن کے اعلان کے مطابق جامعہ حنفیہ عثمانیہ محلہ ورکشاپی کے زیر اہتمام نماز عید الفطر ٹھیک ساڑھے سات بجے اداکی جائیگی،نماز عید کے اجتماع سے عالمی شہرت یافتہ استاذ القراء قاری محمد اخلاق مدنی کاخصوصی خطاب ہوگا،نماز عید الفطر کی امامت بھی قاری محمد اخلاق مدنی خود کریں گے،قاری ولی الرحمن نے اہلیان اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ جامعہ حنفیہ عثمانیہ محلہ ورکشاپی سے متصل گراؤنڈمیںنماز عید کی ادائیگی کے لیے بروقت تشریف لائیں۔