اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ سہالہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی اورمقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران 55 گھروں،07 گاڑیوں، 12 موٹرسائیکلوں اور 80 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا ،سینئر پولیس افسران نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ ،ایمرجنسی ہیلپ لائن" پکار-15 "یا "آئی سی ٹی "15ایپ پر اطلاع دیں۔