حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ نون کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جو ذمہ واری مجھے سونپی ہے اس کو پورا کرنے کے لیے دن رات کو تحصیل کے تمام سرکاری محکموں کا جائزہ لیا جائے گا جہاں بھی شکایات ملی اس کی اس کا ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی حکومت عوام کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے حکومت میں ہوں یا نہ ہوں حلقے کے عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں تحصیل حضرو کے عوام نے ہمیشہ ہمارے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیا یہی وجہ ہے کہ ہم نے بھی ان کے لیے اپنے گھر کے دروازے ہر وقت کھلے رکھے انہوں نے کہا کہ پنجاب مریم نواز شریف نے اٹک کے لیے جو ذمہ واری مجھے دی ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کر رہا ہوں عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت دن رات ایک کیے ہوئے ہیں دونوں حکومتوں کی وجہ سے بہت جلد ملک میں مہنگائی کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ وفاق میں شہباز شریف اور پنجاب میں مریم نواز شریف میاں محمد نواز شریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔