انگوری روڈ کیلئے فنڈز کی منظوری سے عوام علاقہ میں خو شی لی لہر دوڑ گئی  

مری (نمائندہ خصوصی)لوئر  بیلٹ کے علاقہ کے لوگوں کے لئے  انگوری روڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے ایک ارب 25 کروڑ روپے فنڈ کی فراہمی نے علاقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ بلال یامین  ستی اور اسامہ اشفاق  سرور نئے علاقہ کے لوگوں کے دل جیت لیے۔ انگوری روڈ  کی تعمیر کے لیے فنڈز کی فراہمی سیاحت کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی اور علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگاان خیالات کا اظہارسجادہ نشین سید نوید الحسنین کاظمی دربار حضرت سید بابا لعل شاہ قلندر بیا بانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا  انھوں نے کہا کہ  اس سے قبل لوئر بیلٹ میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بہت مسائل کا شکار تھے ۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت  سے علاقے میں خوشحالی کا  نیا دور شروع ہو گا ۔ اگر یہ روڈ تعمیر ہو جاتی ہے تو علاقہ کے لوگوں کے ساتھ ساتھ مری انے والے سیاح بھی اس سے مستفید ہوں گے اور علاقہ میں خوشحالی اور ترقی کا دور شروع ہوگا ۔انھوں  نے کہا ہے کہ اس روڈ کی تعمیر کی وجہ سے سیاحت کے نئے دور کا اغاز ہوگا اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام خوشحال ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ بلال یامین  ستی اور اسامہ اشفاق سرور نے اپنے دور اقتدار کے پہلے ہی ماہ میں لوئر بیلٹ کے علاقہ کے لوگوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی اور اربوں روپے کے فنڈ جاری کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ علاقہ کی تعمیر و ترقی میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور لوگوں کی خوشحالی کے لیے بھی درد دل رکھتے ہیں۔عوام نے کہا ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے علاقے کی تعمیر و ترقی کے ساتھ تعلیم صحت اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں جن میں فراہمی آب  سکولوں کی اپگریڈیشن ہیلتھ سینٹر کی بحالی اور دیگر اہم پروجیکٹ شامل ہیں اور خصوصی طور پر مری اور کوٹلی ستیاں  کے دہی علاقوں کے اندر ان ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو ان کے مسائل کا حل ان کے گھر کی دہلیز تک مل سکے۔انھوں نے کہا کہ یہ روڈ پتریاٹہ ریزورٹ میں راولپنڈی سے جلدی پہنچنے کے لئے سیاحوں کے لئے بہترین راستہ بھی ہو گا جہاں انے والے سیاحوں کو سیاحت سے لطف اندوز ہونے کے لئے نئی وادیوں اور دلکش نظاروں سے بھی مستفید ہو سکیں گے ۔ 

ای پیپر دی نیشن