چکوال(نامہ نگار) حلقہ پی پی22کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک فلک شیر اعوان نے اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے، محلہ محمد آباد میں متعدد برادریوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ ملک فلک شیر اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ 21اپریل کو پورے حلقے میں شیر کی دھاڑ سنائی دے گی