کلر سیداں(نا مہ نگار) انسپکٹر وائلڈ لائف تحصیل کلر سیداں چوہدری طلعت محمود نے نیٹنگ کے ذریعے بٹیر کا غیرقانونی شکار کرنے پر متعدد شکاریوں کو بھاری جرمانے عائد کر کے ان کے قبضے سے بٹیر،ٹیپ ریکارڈرز اور جال قبضہ میں لے لئے اور خبردار کیا کہ دوبارہ شکار کرنے پر ڈبل جرمانہ کیا جائے گا۔