ٹورازم ہائی وے عوامی مفاد کا  بڑا منصوبہ ہے،راجہ سعد سراج

Apr 08, 2024

نیو مری (نامہ نگا ر)ٹورازم ہائی وے عوا می مفاد کا  سب سے بڑا منصوبہ کا، ہمارے میگا پروجیکٹ کو ختم کرنے کیلئے  جال بچھایا جار ہا۔ نائب صدر تحصیل مری راجہ سعد سراج کا کہنا تھا فارم 47 والے ایم این اے اور ایم پی اے نے ہمارے علاقے میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ ٹورازم ہائی وے عوامی مفاد کا منصوبہ نہیں ہے انکو بتانا چاہتا ہوں کہ ٹورازم ہائی اور ضلعی سیکرٹریٹ عوامی مفاد کے منصوبے ہیں یا نہیں اسکا فیصلہ عوام نے 8 فروری کو کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے اوپر اعتماد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہماری جماعت نے عوام کی نمائندگی کی۔ راجہ سعد سراج کا مزید کہنا تھا ضلعی سیکرٹریٹ بھی بنے گا اور ٹورازم ہائی وے بھی بنے گی۔ لوئر بیلٹ میں بیٹھ کا کہا جاتا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ اگر ہماری جماعت کام نہ کرتی تو آپکو فارم 47 کا سہارا لینے کی ضرورت نہ پڑھتی۔ ٹورازم ہائی وے ہمارے علاقے کا واحد  طویل مدتی پروجیکٹ ہے۔ لیکن موجودہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر اس کام کو بند کیا ہے۔ 

مزیدخبریں