کرنل محمد شبیر اعوان پی پی سیون کی آن اور جان ہیں،عمران اکرم  

 کلرسیداں(نامہ نگار)پی ٹی آئی یوسی لہڑی کے سابق صدر عمران اکرم نے کہا ہے کہ کرنل محمد شبیر اعوان پی پی سیون کی آن اور جان ہیں جنہوں نے وزارت اور اسمبلی نشست دونوں گنوا دیں مگر عمران خان سے بے وفائی نہ کی ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کرنل شبیر نے ہمارے ووٹ پر پہرہ دے کر خان سے وفا کا حق ادا کیا ہے ورنہ انہیں اسمبلی نشست اور صوبائی وزارت پلیٹ میں رکھ کر دی جا رہی تھی کہ بس عمران خان کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو جاؤ مگر کرنل شبیر اعوان نے نشست گنوا دی مگر عمران خان کو نہ چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ آج پی پی سیون میں خان سے غداری اور پی پی سیون میں پی ٹی آئی کا بیڑا غرق کرنے والا گروہ ایک بار پھر ایکٹو ہو گیا ہے۔ یہ وہی گروپ ہے جس نے راجہ صغیر اور راجہ وحید کے پیچھے لگ کر کہوٹہ میں راجہ

ای پیپر دی نیشن