مندرہ (نامہ نگار) کلیال کے رہائشی ماجد قریشی جو اپنی بیوی کے ساتھ گوجرخان سے گھر کی طرف کلیال روڈ پر ابادی کے قریب عقب سے دو ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر چار عدد طلائی چوڑیاں کٹر سے کاٹ کر فرار ہوگئے دوسری واردات چہاری بنگلہ کے حاجی شریف بھٹی جنھوں نے اپنی قیمتی ساہیوال نسل کی دو گاہیں جی ٹی روڈ کے ساتھ اپنے کھیت میں باندھی تھیں کہ چور کھول کر لے گے تیسری واردات بوائے پرائمری سکول کے دو کمروں کی ٹی ائرن اتار کر لے گے ہیں چوتھی واردات کھنیارہ کے رہائشی اختر گل جو جی ٹی روڈبچہ بس سٹاپ پر کھڑے تھے کہ دو ڈاکو جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اسلحہ کی نوک پر قریب ہی کھڑے لوگوں کی موجودگی میں نقدی لوٹنے کے بعد دیدہ دلیری کے ساتھ فرار ہوگئے پانچویں واردات حکیم چٹھہ کے درس سے چوروں نے بور سے موٹر نکال کر لے گئے ہیں تھانہ مندرہ کا علاقہ سراب گوٹھ بن گیا یے پولیس نی لمبی تان کر چوروں ڈاکوں کو کھلی چھٹی دے رکھی یے عوام عدم تحفظ کا شکار انہوں وزیراعظم وزیر اعلیٰ اور پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف کاروائی کر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جاے پیشہ ور ریکارڈ یافتہ عناصر کو شامل تفتیش کرنے سے وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔
مندرہ میں چوروں، ڈکیتوں کا راج ، عوام کی زندگی اجیرن بنا دیں
Apr 08, 2024