جلد عوام کے مسائل حل ہوتے نظر آنا شروع ہو جائینگے، طاہر اقبال

ملہال مغلاںـ(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال بتایا کہ 15اپریل کے بعد وفاق اور پنجاب کی حکومت بھر پور طریقے سے متحرک ہو گی اور عوام کے مسائل حل ہوتے نظر آنا شروع ہو جائینگے ، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاق اور پنجاب حکومت میاں شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز کی قیادت میں پر عزم ہے اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوتے نظر آئینگے وہ خرم عباسی دستر خوان میں شرکت کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے ، اس موقع پر گلزم عباسی اور روٹری کلب آف چکوال کے صدر خواجہ بابر سلیم محمود بھی موجود تھے ۔ملک کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے بیٹھنا ہو گا ، تمام اداروں کو آئین اور قانون کے مطابق اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہو گا مسئلے خود بخود حل ہو جائینگے ۔

ای پیپر دی نیشن