گوجرخان (نامہ نگار)عبد الرحمن تابانی ناظم نشرو اشاعت تنظیم اسلامی حلقہ پوٹھوہارکے جاری اعلامیہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ معاشی بحران کے خاتمے کے لیے سودی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناگزیر ہے 28 اپریل 2022 ء کو فیڈرل شریعت کورٹ نے اپنے فیصلہ میں دوٹوک الفاظ میں بینک انٹرسٹ سمیت ہر قسم کے سود کو حرام قرار دیتے ہوئے حکومت کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ پاکستان کے معاشی نظام سے سود کے مرحلہ وار مکمل خاتمے اور ملکی معیشت کو اسلامی خطوط پر استوار کرنے کے لیے دیے گئے لائحہ عمل پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کرے لیکن انتہائی دکھ اور شرم کا مقام ہے کہ گزشتہ دو سال سے حکومت اور ملک کے معاشی ادارے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنے کا کوئی ارادہ دکھائی نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام افراد، ادارے اور ریاست سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے 28اپریل2022ء کے فیصلے کو من وعن تسلیم کریں اور فوری طور پر پاکستان میں سودی نظام کے مکمل خاتمہ کے لیے عمل اقدامات کیے جائیں۔
معاشی بحران کے خاتمے کیلئے سودی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناگزیر، شجاع الدین شیخ
Apr 08, 2024