عاصم افتخار کی جانب سے پاکستان بزنس فورم فرانس کے عہدیداروں کے اعزاز میں افطار ڈنر 

فتح جنگ(نامہ نگار)پاکستان بزنس فورم فرانس اوورسیز پاکستانیوں اور فرنچ بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر ے-غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے حکومت پاکستان خصوصی اقدامات کررہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے چار شعبوں کو مختص کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے پاکستان بزنس فورم فرانس کے عہدیداروں کے اعزاز میں د ئے گئے افطار ڈنر میں کیا، کمرشل قونصلر میڈم مہوش عروج نے کمرشل سیکشن کی کارکردگی پر بریفنگ دی،چیئرمین بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان بزنس فورم فرانس کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے اہم رول ادا کرنا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سفارت خانہ پاکستان اور پاکستان بزنس فورم فرانس ملکرپاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرستِ اعلی ابراہیم ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں اگر سرمایہ کاروں کے لیے ماحول مزید سازگار ہو تو پاکستان میں انوسٹمنٹ بڑھائی جاسکتی ہے، افطار ڈنر بزنس فورم عہدیدار یاسر خان حمزہ تاج، صاحبزادہ عتیق، چوہدری افضل سدوال، مشتاق جدون، اشفاق چوہدری، اکرام رانجھا، ڈاکٹر مبشر، عمران بٹ، راجہ مظہر، چوہدری گلزار لنگڑیال، عاقل ظہور اقبال، خرم شہزاد اور چوہدری سلمان اسلم نے افطار ڈنر میں شرکت کی پاکستان بزنس فورم فرانس کے وفد نے شاندار میزبانی اور افطار ڈنر کے لئے محترمہ مہوش عروج کمرشل قونصلر کا شکریہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن