بجلی چوری روکنے کیلئے تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران تعینات کرنے کی منظوری دیدی،5 بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران تعینات کئے جائیں گے، ایف آئی اے نے افسران کی تعیناتی سے متعلق پاورڈویژن کوخط لکھ کرآگاہ کردیا گیاہے۔اس اقدام کا مقصد بجلی چوری روکنا اور بجلی بلز کی ریکوری بہتر کرنا ہے۔ ایف آئی اے افسران کی خدمات آئیسکو، فیسکو،گیپگو ،ٹیسکو ،کیسکو کے سپرد کی گئیں ہیں جبکہ پاورڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی چوری نہ ہونے کے بیان حلفی طلب کرلئے ہیں۔ پاور ڈویژن کی جانب سے نئے احکامات تمام ڈسکوز کو بھجوا دیئے گئے۔مراسلے میں علاقے کے تمام متعلقہ افسران اورعملے کو فوری بیان حلفی جمع کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ڈسکوز افسران، عملے کو علا قے میں بجلی چوری ثابت ہونے پربرطرف کیا جا سکے گا۔یاد رہے کہ وزارت پاو ر ڈویژن نے لیسکو سمیت بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں میں بجلی چوری کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھااور لیسکو سمیت دیگر بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے 200روز سے جاری بجلی چوری مہم کا جائزہ لینے کیلئے ہدایات جاری کیں تھیں اس سلسلے میں وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے تمام چیف ایگزیکٹو کو ایک مراسلہ بھی ارسال کیا گیاتھا۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ تمام سی ای اوز اپنے ایس ایز ،ایکسینیز،ایس ڈی اوزاور متعلقہ لائن سٹاف سے سرٹیفکیٹ وصول کرنے کا کہا تھا۔تمام افسران کو ہدایت جاری کیں گئیں تھیں کہ وہ ویرئی فائی کریں کہ کسی بھی بیج میں بجلی کی چوری نہیں ہو رہی ہے جبکہ فیلڈ افسر سرٹیفیکیٹ کو دینے کا کہاگیاتھاجس میںکہا گیاتھا کہ یہ بتائیں زرعی ،انڈسٹریل اور کمرشل سمیت کسی بھی ٹیرف کے میٹر پر بجلی چوری نہیں ہو رہی ہیں۔سرٹیفیکیٹ وصول کرنے کے بعد وزارت پاو ر ڈویژن کے حکام کو اس کو بھی دوبارہ بھی چیک کرینگے۔وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے کسی بھی ایریا میں بجلی چوری پکڑے جانے پر سرٹیفیکیٹ دینے والے افسران کیخلاف کارروائی کا کہا گیا تھا۔
بجلی چوری روکنے کیلئے تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران تعینات کرنے کی منظوری
Apr 08, 2024 | 14:23