وزیراعظم نے ایک بار پھر ای سی سی کی تشکیل نو کردی، وزیر صنعت و پیداوار شامل

Apr 08, 2024 | 15:07

 وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار کو ای سی سی کا رکن مقرر کردیا ہے، وزیر صنعت وپیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی ہے جب کہ ای سی سی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق  وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار  رہیں گے۔ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا سمیت اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزرا بھی شامل ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم نے کمیٹی کی تشکیل نوپر وزیرخزانہ کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا تھا اور  ای سی سی کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ 

مزیدخبریں