مجھ پر مضحکہ خیز مقدمات کو گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیئے، صنم جاوید

Apr 08, 2024 | 15:35

 پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید خان نے کہا ہے کہ مجھ پر مضحکہ خیز مقدمات کو گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیئے۔ عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ سب مریم نواز کی ایما پر کیا جا رہا ہے، اُن کا مقصد ہمیں توڑنا ہے لیکن ہم حق پر پیں اور کھڑی رہیں گے۔ 

صنم جاوید خان نے مزید کہا کہ سیل سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں اور نہ ہی ملاقات کروائی جاتی ہے، سحر اور افطار کا سامان گھر سے لانے کی اجازت بھی نہیں ہے، ان کا مقصد ہمیں توڑنا ہے لیکن ہم حق پر پیں اور کھڑی رہیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک کی رہنماء صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا، پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے دونوں کو گرفتار کیا، دونوں خواتین کو کمرمشانی میانوالی پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، پولیس نے دونوں خواتین کی عدالت میں طلبی کیلئے درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی، جس کے بعد عالیہ حمزہ اورصنم جاوید کو راہداری ریمانڈ کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔قبل ازیں لاہور کے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور ہوگئی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے نو مئی کو تھانہ شادمان کو نزر آتش کرنے کے مقدمہ کی سماعت کی تھی، صنم جاوید کی جانب سے شکیل پاشا ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عالیہ حمزہ کی جانب سے نصیر الدین نیئر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، پراسیکیوشن نے ضمانتوں کیخلاف دلائل مکمل کیے، جن میں پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواتین نو مئی کو ریاست مخالف سازش کا حصہ ہیں، ملزمان نے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر جلاؤ گھیراؤ کرایا۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے اپنے دلائل میں کہا کہ ’ خواتین کو ہر بار ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، جس مقدمہ میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں ہے، عدالتی فیصلوں کے مطابق بھی خواتین کو ضمانت جلد ملنی چاہیے‘، بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد دو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے عوض دونوں ملزمان صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

مزیدخبریں