کینیڈا: سورج گرہن کا نایاب نظارہ، لاکھوں سیاحوں کی نیاگرا فالز آمد متوقع

مکمل سورج گرہن کے موقع پر کینیڈا کے شہر نیاگرا فالز میں لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے۔ 

نیاگرا فالز کے میئر جِم ڈیوڈاٹی نے سورج گرہن کا نظارہ کرنے کے لیے آنے والے سیاحوں کی آمد سے قبل شہر میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی ہے اور مقامی پولیس نے بھی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی پلان تیار کیا ہے ۔ 

میئر کے مطابق نیاگرا فالز کی تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ افراد جمع ہو رہے ہیں جو سورج جیسا لباس پہن کر عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ شہر کے ہوٹلوں کے تمام کمرے بُک ہیں اور لوگوں نے پارکوں میں بھی کیمپ لگا لیے ہیں۔ 

میئر نے احتیاطی تدبیر جاری کرتے ہوئے تمام سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں خاص عینکوں کے بغیر سورج کو نہ دیکھیں۔ 

یاد رہے کہ نیشنل جیوگرافک نے مکمل سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے نیاگرا فالز کو بہترین مقام قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن