نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن ، شاہد خاقان عباسی نے الیکشن کمیشن میں کوائف جمع کرا دیئے

Apr 08, 2024 | 16:44

ویب ڈیسک

مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کے لیے الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے۔کوائف جمع کرانے کے موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کر دی ہیں.الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرا رہے ہیں.سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کر لی تھی .انہوں نے عام انتخابات میں حصہ بھی نہیں لیا تھا۔

مزیدخبریں