ملک کے مختلف حصوں میں 10 سے 15 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

Apr 08, 2024 | 17:07

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں 10 سے 15 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں 10 اپریل اور 12 سے 15 اپریل تک تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن سمیت مختلف حصوں میں 12 سے 14 اپریل تک تیز بارشیں ہونے کی توقع ہے۔سندھ میں سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں 13 اپریل اور 14 اپریل کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کراچی اور حیدر آباد میں بھی اس دوران بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش سے دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، میں ندی اور نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے.13 اپریل سے 15 اپریل تک دریائے کابل، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔سندھ میں سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں 13 اپریل اور 14 اپریل کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کراچی اور حیدر آباد میں بھی اس دوران بارش متوقع ہے۔

مزیدخبریں