رمضان المبارک کے دوران کتنے فیصد پاکستانی نیند کی کمی کا شکار ہوئے؟ سروے رپورٹ جاری

گیلپ سروے آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران نیند سے متعلق سروے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ماہ مقدس میں 61 فیصد پاکستانیوں کی نیند پوری نہیں ہوتی ۔ سروے رپورٹ کے مطابق 61 فیصد پاکستانیوں نے رمضان میں نیند پوری نہ ہونے کو چیلنج قرار دیتے ہوئےکہا کہ افطار کے بعدسحری تک کم وقت بچتا ہے، صبح بھی جلدی اٹھنا ہوتا ہے لہٰذا نیند پوری نہیں ہوپاتی ۔اس کے برعکس 37فیصد نے نیند مکمل کرنے کا بتایا اور کہا کہ کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔سروے میں نیند کی کمی کی سب سے زیادہ شکایت 64 فیصد خواتین نے کی جبکہ مردوں میں 58 فیصد نے رمضان میں نیند پوری نہ ہونے کا کہا.

ای پیپر دی نیشن