انٹراپارٹی الیکشن کو ایک ماہ ہوگیا، تاحال سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر

Apr 08, 2024 | 22:27

ویب ڈیسک

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیا۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن ہونے کے باوجود تاحال پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارے بعد الیکشن کروانے والی پارٹیوں کو سرٹیفکیٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا سے ضمنی انتخابات کے التوا پر بیرسٹر گوہر نے سوال اٹھایا اور کہا کہ سینیٹ میں انتخابات ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ کورم پورا نہیں ہے۔

مزیدخبریں