عید کی چھٹیوں میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع

Apr 08, 2024 | 22:38

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں 10 سے 15 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوامیں 10 سے15 اپریل تک بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق 10 سے 15 اپریل تک اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک اور چکوال میں وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دورانیے میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں12 سے14 اپریل تک مختلف حصوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں بھی 13 اور 14 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں