عیدالفطر کی بڑی تیاریاں آخری مراحل میں

Apr 08, 2024 | 22:47

ویب ڈیسک

عیدالفطر کی بڑی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ جیولری، مہندی، چوڑیوں، کرتوں اور جوتوں کی دکانوں پر عوام کا رش لگ گیا۔

عید کی تیاریوں کے اس مرحلے میں کچھ خواتین کپڑے تلاش کررہی ہیں تو کچھ میچنگ دوپٹے ڈھونڈ رہی ہیں۔

خواتین میں کوئی جیولری، کوئی من پسند کھسوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں تو کوئی میچنگ کی چوڑیوں کےلیے پریشان ہے۔

مرد بھی دیدہ زیب اور نفیس کرتا شلوار اور قمیص کی تلاش میں خواتین کے شانہ بشانہ ہیں۔

مزیدخبریں