فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے : اعجاز کامران، غفور بٹ

Aug 08, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (کلچرل رپورٹر) وفاقی وزیر ثقافت پیر آفتاب شاہ جیلانی کی طرف سے فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دینے کے اعلان کو فلمی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ فلمساز چودھری اعجاز کامران نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے فلم والوں کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا ہے۔ اب فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ آئیں گی۔ فلمساز غفور بٹ نے کہا ہے کہ جو فلمساز فلم انڈسری چھوڑ گئے تھے وہ واپس آ جائیں گے۔
مزیدخبریں