گڈو بیراج سے گیارہ لاکھ اٹھائیس ہزارآٹھ سواور سکھر بیراج سے دس لاکھ چالیس ہزارکیوسک کا ریلا گزر رہاہے۔

Aug 08, 2010 | 19:25

سفیر یاؤ جنگ
ضلع کشمور میں توڑی بند میں شگاف کے بعد سینکڑوں دیہات زیرآب آگئے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ڈی ایس فیڈر اورتوڑی بند کا انتظام پاک فوج کے حوالے کردیا ۔ کشمور میں توڑی بند ٹوٹ جانے سے پانی ملحقہ علاقوں میں داخل ہوگیا اور تیس دیہات میں پانی کا ریلہ داخل ہوگیا۔ غوث پور شہر کو بچانے کیلئے ، بی ایس فیڈر بند کو مضبوط کیا جارہاہے۔ دوسری جانب کشمور ، گڈو ، شکارپور ،گھوٹکی اورسکھر کے کچے کے تمام نشیبی علاقے ڈوب چکے ہیں جن  کی آبادی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہی ہے۔ ادھر کندھ کوٹ کے قریب گھوڑا گھاٹ بند میں سات مقامات پر چھوٹے شگاف پڑ گئے ہیں ، ان علاقوں میں  بند کی صورتحال انتہائی کمزور ہوگئی ہے۔
مزیدخبریں