وفاقی وزیرقانون بابراعوان نے کہا ہے کہ جوتوں کی سیاست اچھی روایت نہیں، یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو پیپلزپارٹی کے کارکن پوری دنیا میں اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

Aug 08, 2010 | 21:31

سفیر یاؤ جنگ
بابر اعوان اسلامک یونورسٹی اسلام آباد میں خواتین کے حقوق پر منعقد کی گئی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب kay بعد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سیلاب کے نام پرسیاست کی بجائے سنجیدگی سے سیلاب زدگان کی مدد کرے۔ سب سے پہلے سیلاب زدہ علاقوں میں وزیراعظم گیلانی گئے تھے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ دنیا کے کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ خواتین کے حجاب پرپابندی لگائے۔ بابراعوان کا کہنا تھا کہ عورت کو پورے حقوق نہ دینا ایک بہت بڑا ظلم ہے۔ اس موقع پراسلامک یونیورسٹی کے پروفیسر اعجازالحق نے کہا کہ اس ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد پاکستان کی سماجی ترقی کے لئے راہیں متعین کرنا ہے
مزیدخبریں