مقبوضہ کشمیر میں نو روز سے جاری کرفیو میں ایک روز کے لیے نرمی کردی گئی، لوگ جوق در جوق بازاروں کا رخ کرنے لگے۔

سری نگرسمیت مقبوضہ وادی کے نو اضلاع میں جاری کرفیو سے اشیائے خوردونوش اورادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی۔ انتظامیہ کی جانب آج کرفیو میں نرمی کے اعلان کے بعد لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور کشمیری عوام کی بڑی تعداد بازاروں میں خریداری کرتی نظرآئی ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ وادی میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے ان کے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے سخت کرفیو کے باوجود  بھارتی تسلط کے خلاف لوگوں کے جوش وجذبہ میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی اور انہوں نے مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جس سے بھارت کے ایوانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن