امریکہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بتیس کے قریب موسیقار، نیویارک کے ایک ہال میں جمع ہوئے اورانہوں نے آری کے ذریعے کلاسیکل ، فوک اور پاپ دُھنیں بکھیریں ۔ ایک میوزیشن کا کہنا تھا کہ آری یا اس طرح کے دوسرے اوزاروں کے ذریعے آرٹ پرفارم کرنا قدیم طریقہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگرہم تین سو سال قبل کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو جنگ عظیم دوئم تک یہ فن بہت مقبول رہا ہے۔اس فیسٹیول کے ذریعے ہم لوگوں کے یہ شعوردیتے ہیں کہ مختلف انسٹرومنٹس کو موسیقی میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔