پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوارچودہ ہزارچھ سو پینتالیس جبکہ طلب اٹھارہ ہزارپانچ سو اکتالیس میگا واٹ ہے ۔ہائیڈرل ذرائع سے پانچ ہزار سات سو چھیالس، تھرمل سے دو ہزار دو سو اکیاون،آئی پی پیز سے چھ ہزار پانچ سو گیارہ جبکہ رینٹل پاور پلانٹ سے ایک سو سینتیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔ بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہروں میں دس سے بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب حکومتی دعوؤں کے باوجود سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔