کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پرزبردست ریکوری دیکھی گئی اورہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست مندی سے ہوا اور انڈیکس تین سو پوائنٹس تک گر گیا تاہم اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کی جانب سے امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ کمی کے بعد روپے کی قدر میں استحکام کی خبروں نے مارکیٹ کو زبردست سپورٹ دی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس انتیس پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار چارسو چار پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم دس کروڑ سڑسٹھ لاکھ شئیرز رہا ۔حجم کے اعتبار سے پی ٹی سی ایل میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔مارکیٹ میں ایک سو بتیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ایک سو ستائیس کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی رہی۔

ای پیپر دی نیشن