نارووال میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں سات روزہ درسِ القرآن کا انعقاد کیا گیا۔

درسِ القرآن کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غضنفرحسنین قادری کا کہنا تھا کہ قرآن مجید قیامت تک کے انسانوں کے لئے نسخہ ہدایت ہے اور جس نے بھی قرآن سے تعلق بنایا وہ کامیاب ہوا، ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے بڑے مفکر ، دانشور اور سائنسدان بھی اس عظیم کتاب سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قرآن کے پیغام کو عام کیا جائے تو دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے صدر محمد سلیم عباس قادری اور عوامی تحریک کے رہنماء ایڈووکیٹ عبدالقیوم کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مردو خواتین موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن