لندن میں ایک روزقبل ہونے والے فسادات اوراملاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث سو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Aug 08, 2011 | 09:24

سفیر یاؤ جنگ
لندن پولیس نے گزشتہ رات مختلف علاقوں میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کیا جس میں سو کے قریب افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ لندن میں ایک روز قبل ہونے والے فسادات میں شرپسند عناصرنے درجنوں دکانوں کوآگ لگا دی تھی جس سے بڑے پیمانے پراملاک کو نقصان پہنچا جبکہ فسادات کے دوران تجارتی مراکزاوردکانوں سے قیمتی اشیاء بھی چرا لی گئیں۔پولیس کے مطابق فسادات میں پولیس کی گاڑیوں کو نذرآتش اورسرکاری عمارتوں کے شیشیے توڑے گئےجبکہ پتھراؤ کے باعث چھبیس پولیس افسران بھی شدید زخمی ہوئے۔
مزیدخبریں