پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھ ماہ کے لیے تئیس کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے جبکہ پانچ کرکٹرز کو اسپیشل کیٹگری میں ماہانہ وظائف دینے کا اعلان کیا۔ یوں مجموعی طور پر اٹھائیس کرکٹرز کو چار مختلف کیٹگریز میں پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ڈسپلن کی خلاف ورزی سمیت انٹریگریٹی کمیٹی سے کلیئرنس حاصل نہ کرنے والے شعیب ملک ، کامران اکمل اور شاہد آفریدی کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا ۔ اے کیٹگری میں سابق کپتان یونس خان ، موجودہ کپتان مصباح الحق کے ساتھ عمر گل ، محمد حفیظ ، سعید اجمل اور عبدالرحمن شامل ہیں۔ بی کیٹگری میں عبدالرزاق ، عمران فرحت ، سہیل تنویر ، عمر اکمل ، اظہر علی ، اسد شفیق ، وہاب ریاض ، توفیق عمر جبکہ سی کیٹگری میں جنید خان ، تنویر احمد، حماد اعظم ، سرفراز احمد ، سہیل خان ، عدنان اکمل ، یاسر شاہ ، رمیز راجہ اور شرجیل خان شامل ہیں اسپیشل کیٹگری میں محمد طلحہ ، عزیز چیمہ ، ذوالفقار بابر ، رضا حسین اور محمد ایوب ڈوگر کو رکھا گیا ہے۔ ان تمام کھلاڑیوں کو یکم جولائی سے اکتیس دسمبر تک کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔