سرائیکی صوبہ کی قرارداد کاپنجاب اسمبلی چیمبرمیں قتل انتہائی افسوسناک ہے،مخالفت کرنی ہی تھی تواسمبلی میں کی جاتی گورنرپنجاب

لاہورمیں پیپلزپارٹی کےرکن پنجاب اسمبلی قاسم ضیا کی ہمشیرہ کی وفات پران سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردارلطیف خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا، ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبے کا مطالبہ لسانیت کی بنیاد پرنہیں کیا جارہا بلکہ جنوبی پنجاب کے لوگوں میں احساس محرومی کے باعث ہے۔
گورنرپنجاب کاکہنا تھا کہ اگر سرائیکی شعرا کے کلام کوسنا جائے توان کی محرومیوں کے باعث دل کو ہول اٹھتا ہے ،تمام وسائل لاہورکے لیئے استعمال کرکے جنوبی پنجاب کوان کے حق سے محروم کرنا درست نہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ پنجاب میں نئے صوبہ کے قیام میں اپنا کردارادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن