مےزائل ٹےکنالوجی کو بڑھانے کی ضرورت

Aug 08, 2012

مراسلات

مکرمی! رواں سال کے اوائل مےں اگنی پنجم مےزائل کے کامےاب تجربے کے بعد بھارتی وزےرِ دفاع کے سائنسی مشےر ڈاکٹر وی کے سرسوت نے کہا تھا کہ آج ہم نے تارےخ کا اےک نےا باب رقم کےا ہے۔ ہم دنےا کی عظےم اور طاقتور مےزائل قوتوں مےں شامل ہو گئے ہےں۔ طاقت‘ طاقت کا احترام کرتی ہے۔ کرہ¿ ارض پر تباہی پھےلانے والے اگنی پنجم کے تجربے پر امرےکہ نے مذمت کرنے کے بجائے خوشی کا اظہار کےا تھا اور جب پاکستان اےسا کوئی تجربہ کرتا ہے تو امرےکہ اور ےورپ پاکستان کو سرہانے کی بجائے آڑے ہاتھوں لےتے ہےں۔ جنوبی اےشےا جہاں بھارت اور پاکستان دو اےٹمی طاقتےں پےچےدہ مسائل کا شکار ہےں امرےکی اگنی پنجم کے تجربے پر خوشی کا اظہار کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ امرےکہ اب کھل کر بھارت کی پشت پناہی کر رہا ہے جس کے بڑے خطرناک نتائج ہو سکتے ہےں۔ دوسری طرف امرےکہ و ےورپ کے اےماءپر ہم نے اپنے اےٹمی پروگرام کے خالق کو پابندِ سلاسل کےا ہوا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو بھی اپنی بقاءکے لئے اےٹمی مےزائل ٹےکنالوجی کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے تا کہ بھارت اپنے جنگی جنون کو قابو مےں رکھ سکے۔
(رانا زاہد اقبال فےصل آباد موبائل: 0323-9668220 )

مزیدخبریں