کراچی (خصوصی رپورٹ) امریکی ریاست وسکانسن میں گوردوارے پر حملہ حکومت کی ناکامی ہے۔ روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق سکھ رائٹس گروپ کے ترجمان نے بتایا نائن الیون کے بعد سے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مسلمانوں سے خدوخال کی شباہت کے سبب اب تک 700 حملے کئے جا چکے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق تفتیش ایف بی آئی کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکھوں کو مسلمان سمجھ کر قتل کیا گیا ہے۔