مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پٹرولیم پالیس دوہزار بارہ کی منظوری دے دی گئی۔ نئی پالیسی کے تحت گیس کے ویل ہیڈ پرائس پر سو فیصد سے زائد اضافہ بھی منظور کرلیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے بیشترفیصلوں پرعمل درآمد ہوچکا ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت جاری اجلاس میں ریلوے کی بحالی اورتنظیم نو سے متعلق امورپرغورکیا جائے گا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم، وزیر ریلوے غلام احمد بلور، وزیر دفاع سید نوید قمر، ارباب عالمگیر، میر چنگیز خان جمالی، میر ہزار خان بجارانی نے شرکت کی۔ اجلاس سے قبل وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی سے ملاقات بھی کی۔
مشترکہ مفادات کونسل نے پٹرولیم پالیسی دوہزاربارہ کی منظوری دے دی۔
Aug 08, 2012 | 20:49