عوام کے حقیقی محافظ بنیں!

عوام کے حقیقی محافظ بنیں!

مکرمی! وطن عزیز گزشتہ چند سالوں سے اپنوں کی بے حسی، خود غرضی ناجائز حصول دولت، اقتدار، دنیاوی جاہ و حشمت کی تکمیل کی بدولت نہایت غیر محفوظ بن چکا ہے۔ پورے ملک میں عموماً اور پشاور، کراچی اور کوئٹہ و دیگر شہروں میں خصوصاً عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو ختم ہو چکی ہے، ریاستی ادارے حتیٰ کہ بعض اعلیٰ شخصیات کے عزیز و اقارب کی حفاظت پر مامور ہیں۔ حکومتی و قومی خزانہ سے ماہانہ کروڑوں کے اخراجات انکی حفاظت پر تو خرچ ہو رہے ہیں مگر عوام انکی موجودگی میں صوبائی دارالحکومت میں بھی شب و روز ڈاکوﺅں، چوروں اور لٹیروں کے رحم و کرم پر ہیں۔ آخر یہ سلسلہ کب ختم ہو گا۔ (پروفیسر محمد مظہر عالم،31/2 مسجد روڈ زبیدہ پارک،لاہور)

ای پیپر دی نیشن